48
آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کے نزدیک واقع شہر گرینڈاوک میں چند گھنٹوں میں زلزلے کے 6 سو جھٹکے محسوس کیے گئے۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے گھروں کی دیواریں دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں، جبکہ سڑکوں پر گہرے شگاف پڑ گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کے نزدیکی قصبے سے 4 ہزار افراد کو یہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔