Sunday, February 1, 2026, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’آئیے اپنے اختلافات کو ذمہ داری سے سلجھائیں‘:بلنکن کا چین سے پیغام

’آئیے اپنے اختلافات کو ذمہ داری سے سلجھائیں‘:بلنکن کا چین سے پیغام

امریکی صدر جو بائیڈن دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان براہ راست اور پائیدار بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے دورہ چین کے موقعے پر بیجنگ میں کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ دو طرفہ امور کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں کہاکہ وہ چین اور امریکہ کےدرمیان ختلافات کو “ذمہ داری سے” حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

شہرمیں کمیونسٹ پارٹی کے رہ نما سےملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن برسوں سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان براہ راست اور پائیدار بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ براہ راست شرکت کی ضرورت پر زور دیا جائے اور ایک دوسرے سے بات کی جائے، اپنے اختلافات کو واضح کیا جائے، جو کہ حقیقی ہیں، اور انہیں سمجھنے کی کوشش کی جائے”۔

banner

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام اور دنیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالیں۔

دوسری جانب شنگھائی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چن جننگ نے کہا کہ “چاہے ہم تعاون کا انتخاب کریں یا تصادم کا۔ اس سے دونوں ملکوں کے عوام دونوں ملکوں کی بھلائی اور انسانیت کے مستقبل پر اثر پڑتا ہے”۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024