Saturday, September 14, 2024, 12:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’آخر میں نے کر دکھایا‘، نوواک جوکووچ کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل

’آخر میں نے کر دکھایا‘، نوواک جوکووچ کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل

جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو 7-6 (7/3)، 7-6 (7/2) سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس 2024 میں سربیا کے اسٹار ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

اتوار کو رولینڈ گاروس میں کھیلے گئے فائنل میں نوواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو 2 گھنٹے 50 منٹ میں 7-6 (7/3)، 7-6 (7/2) سے شکست دے کر پہلا اولمپک ٹائٹل اپنے نام کیا اور کیریئر کی 24 گولڈن سلیم فتوحات میں اولمپکس گولڈ میڈل شامل کیا۔

نوواک اس فتح کی بعد آندرے اگاسی، رافیل نڈال، اسٹیفی گراف اور سرینا ولیمز کے ساتھ چاروں گرینڈ سلیم اور اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

banner

اس کے ساتھ ساتھ وہ 1988 میں اولمپکس میں ٹینس کی واپسی کے بعد سب سے پرانے اور عمر رسیدہ سنگلز چیمپئن بھی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹینس فائنل میں شکست کے بعد اسپین کے کارلوس الکاراز اپنے فرنچ اوپن اور ومبلڈن ٹائٹلز میں اولمپکس گولڈ میڈل شامل کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کے اختتام پر ایک تاریخی لمحے کے دوران نوواک جوکووچ جذباتی نظر آئے اور ہاتھ میں سربیا کا جھنڈا تھامے جشن مناتے دکھائی دیے جس کے بعد وہ کھلاڑیوں کے باکس میں اپنی بیوی اور بچوں کو گلے لگانے کے لیے آگے بڑھے۔

گزشتہ ماہ ومبلڈن کے فائنل میں الکاراز سے بھاری شکست کھانے والے جوکووچ نے کہا ’ہم تقریباً تین گھنٹے کھیلے، آخری شاٹ وہ واحد لمحہ تھا جب مجھے یقین تھا کہ میں میچ جیت سکتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا ’میں نے اپنے جسم، اپنے خاندان کو گولڈ جیتنے کے لیے داؤ پر لگا دیا اور آخر کار میں نے یہ کر دکھایا‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024