Saturday, January 18, 2025, 7:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آذربائیجان ائیرلائنز کا مسافر طیارہ روسی میزائل سے تباہ ہوا: رپورٹ

آذربائیجان ائیرلائنز کا مسافر طیارہ روسی میزائل سے تباہ ہوا: رپورٹ

امریکی حکام کو بھی طیارے کو میزائل سے نشانہ بننے کےا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

آذربائیجان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قازقستان میں تباہ ہونے والے طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

آذربائیجان ائیرلائنز کا بدھ کے روز قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ روسی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا۔

خبر رساں ادارے “رائٹرز” نے تحقیقات سے آگاہ آذربائیجان کے چار ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع ایک رپورٹ میں دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے نے اس علاقے سے اپنا رُخ تبدیل کیا جہاں روسی دفاعی نظام نصب ہے جبکہ قازق حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات ابھی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکیں۔

banner

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان ائیر لائنز کی J2-8243 پرواز روس کے اس علاقے سے رخ موڑنے کے بعد قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جہاں ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف فضائی دفاعی نظام استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز یہ مسافر طیارہ آذربائیجان کے باکو سے اڑنے کے بعد اپنے طے شدہ راستے سے سینکڑوں میل بھٹکنے کے بعد روس کے جنوبی چیچنیا کے علاقے گروزنی تک چلا گیا تھا۔

اس کے بعد یہ طیارہ بحیرہ کیسپین کے مخالف کنارے پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 38 افراد ہلاک ہو گئے تاہم متعدد بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024