آسٹریا کے شہر ولاچ کے وسط میں 23 سالہ شامی پناہ گزین نے متعدد راہ گیروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 سے 32 سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
آسٹریا کی جنوبی ریاست کیرنتھیا میں پولیس کے ترجمان رینر ڈیونسیو نے بتایا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ملزم حملہ آور متاثرین میں سے کسی کو جانتا تھا یا نہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور 23 سالہ شامی شہری ہے جو ایک پناہ گزین کے طور پر آسٹریا میں مقیم تھا۔ حملے کے بعد پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو دو خواتین پولیس افسران نے حراست میں لیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
آسٹریا کے قوانین کے تحت حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک 23 سالہ شامی شہری ہے جو عارضی رہائشی اجازت نامہ پر ملک میں مقیم تھا اور پناہ کی درخواست پر فیصلے کا منتظر تھا۔
پولیس کے مطابق ایک ڈلیوری ورکر نے اپنی گاڑی حملہ آور پر چڑھا کر مزید افراد کو زخمی ہونے سے بچایا۔ حیران کن طور پر یہ ڈلیوری ورکر بھی ایک شامی شہری تھا، جس نے واقعے کے وقت حملہ ہوتے دیکھا اور فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔
حکام بتایا کہ میں 20 سال سے (کیرنتھیان پولیس) پریس سروس میں ہوں اور مجھے اس طرح کی کارروائی یاد نہیں ہے۔