Monday, July 21, 2025, 4:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلوی حکومت کا بحیرہ احمرمیں جنگی جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست پرغور

آسٹریلوی حکومت کا بحیرہ احمرمیں جنگی جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست پرغور

یہ اقدام آسٹریلیا کو مشرق وسطیٰ میں اگلی امریکی جنگ میں الجھانے کی طرف پہلا قدم ہے : سینیٹر ڈیوڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلوی حکومت بحیرہ احمر میں جنگی جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست پر غور کر رہی ہے ۔

آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چامرز نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے آسٹریلوی حکومت سے بحیرہ احمر میں جنگی جہاز بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کی تیسری بڑی سیاسی جماعت گرینز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈیوڈ شوبریج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ اقدام آسٹریلیا کو مشرق وسطیٰ میں اگلی امریکی جنگ میں الجھانے کی طرف پہلا قدم ہے۔

آسٹریلوی وزیر کا یہ بیان آسٹریلوی حکومت کی طرف سے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کے اظہار کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

banner

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے2 روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بند ی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024