Monday, February 10, 2025, 10:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے مزدور دب گئے، ایک ہلاک

آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے مزدور دب گئے، ایک ہلاک

29 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر بالرات میں پیش آیا جہاں سونے کی کان گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

کان گرنے کا واقعہ زیر زمین پتھر سرکنے کے سبب پیش آیا اور حادثے کے وقت کان میں 31 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے 29 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ ایک شخص کو چار گھنٹے کی محنت کے بعد زخمی حالت میں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔

banner

سونے کی کان وکٹری منرلز نامی کمپنی کی ملکیت ہے، جنہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ایک 37 سالہ شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024