Monday, December 9, 2024, 7:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے 204رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز ہی بنا سکی۔

شاہینوں کی جانب سے ایک بار پھر بیٹنگ میں کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

banner

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر بھی 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلس کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی سکور پر سٹیو سمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں 139 کے مجموعی سکور پر جوش انگلس 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مارنس لبوشین 16، گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے، ایرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بعدازاں کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی نیا پار لگائی اور یوں آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی سکواڈ

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024