Monday, December 9, 2024, 6:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آلودہ شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان،ماسک لازمی قرار

آلودہ شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان،ماسک لازمی قرار

پنجاب کے کئی اضلاع میں اسکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بند

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی شدت کم نہ ہو سکی

آلودگی کے اعتبار سے پنجاب کا دارالحکومت لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح 822 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1254 تک پہنچ گیا ہے، شملہ پہاڑی اور امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 876 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ آنے والے ایام میں اسموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

banner

دوسری جانب بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث حکومت پنجاب نے پنجاب کے چار بڑے ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جنوری تک سموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا، شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب،گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہوگا۔

ان اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبرتک بند رہیں گے تاہم تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن ببھی جاری کردیا جس میں ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024