Friday, May 23, 2025, 8:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آپریشن سندور پہلگام میں معصوموں کے وحشیانہ قتل کا جواب ہے: انڈین وزیر داخہ

آپریشن سندور پہلگام میں معصوموں کے وحشیانہ قتل کا جواب ہے: انڈین وزیر داخہ

دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے: انڈین وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم بھائیوں کے وحشیانہ قتل کا جواب ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کہنا تھا کہ مودی حکومت انڈیا اور اس کے لوگوں پر کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

banner

ایکس پر اپنے پیغام میں جے ایس شنکر نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ’آپریشن سندور‘ کے الفاظ درج ہیں۔

اس تصویر کو ان خواتین کے حوالے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پہلگام حملے میں اپنے شوہروں کی ہلاکت کے بعد بیوہ ہو گئی ہیں۔

انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں پولیس، انتظامی اور ضلعی عہدیداروں اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

ایکس پر اپنی ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ’میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں اور حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘

واضح رہے کہ منگل کی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل داغے جانے کے واقعات کے بعد لائن آف کنٹرول پر دونوں افواج کی جانب سے شدید شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کئی انڈین پوسٹوں کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کیے گئے جبکہ انڈیا کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جن کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024