Sunday, September 15, 2024, 3:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اولمپکس میں گولڈ جیتنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر بےمثال استقبال

اولمپکس میں گولڈ جیتنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر بےمثال استقبال

ہزاروں فینز ہیرو کی جھلک دیکھنے ائیر پورٹ پہنچے

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچے۔

ان کی پرواز ٹی کے 714 رات ایک بجکر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اتری تو طیارے کو واٹرکینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

banner

ائیرپورٹ پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہوا، ہزاروں فینز اپنے ہیروکی ایک جھلک دیکھنے ائیر پورٹ پہنچے ، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر دیا۔

عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

ائیرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں ارشدندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

لاہور ائیرپورٹ پر مداحو ں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس پر سوار کیا گیا، قومی ہیرو نے بس پر سوار ہو کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا او رہاتھ اُٹھا کر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا۔

بعد ازاں ارشد ندیم کا قافلہ ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ائیرپورٹ سے براستہ موٹر وے میاں چنوں کی طرف روانہ ہوا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ زیادہ دور نیزہ پھینکنے کا اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024