Tuesday, April 29, 2025, 11:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » استنبول کے میئر امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا گیا

استنبول کے میئر امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا گیا

امام اوغلو کو بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں جیل بھیجا گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے مقدمے کی سماعت تک اتوار کو جیل بھیج دیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے سب سے بڑے سیاسی حریف امام اوغلو کو عدالت کے فیصلے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ’امام اوغلو اور 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں جیل بھیجا گیا ہے جبکہ دہشت گردی سے متعلق ایک اور تفتیش کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

اس فیصلے پر اپوزیشن پارٹی، یورپی رہنماؤں اور ہزاروں مظاہرین نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر جانبدار قرار دیا ہے۔

banner

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے اتوار کو کہا کہ ’وہ جھکنے والے نہیں حالانکہ عدالت نے انہیں کرپشن سے متعلق تحقیقات پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

امام اوغلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میں ثابت قدم ہوں اور جھکوں گا نہیں، ہم سب مل کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جمہوریت پر لگے اس سیاہ دھبے کو مٹائیں گے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024