Saturday, January 18, 2025, 7:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی بمباری سے سربراہ ڈبلیو ایچ او کی سماعت متاثر

اسرائیلی بمباری سے سربراہ ڈبلیو ایچ او کی سماعت متاثر

کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں، ٹیڈروس ایڈاہانوم

by NWMNewsDesk
0 comment

یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے وقت وہاں موجود عالمی اداراہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کی سماعت متاثر ہوگئی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں 59 سالہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے باعث انہیں کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں۔

انھوں امید ظاہر کی کہ یہ تکلیف عارضی ہو گی۔

banner

خیال رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ ہفتے صنعا ائیرپورٹ پر بمباری کی تھی، اس وقت ٹیڈروس اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیرپورٹ کی لابی میں موجود تھے۔

اسرائیلی حملوں میں ٹیڈروس بال بال بچے تھے تاہم حملے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک اور عالمی ادارہ صحت کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا تھا۔

ٹیڈروس ایڈاہانوم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ان سے کچھ میٹر کے ہی فاصلے پر تھا۔

بعد ازاں ائیرپورٹ پر حملے کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی وہاں موجودگی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024