Wednesday, December 11, 2024, 12:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی جنگی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوئی معاہدہ نہیں ہورہا، اسماعیل ہانیہ

اسرائیلی جنگی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوئی معاہدہ نہیں ہورہا، اسماعیل ہانیہ

ایسا جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہےاور قیدیوں کواپنی شرائط پر ہی رہا کرینگے، سربراہ حماس

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی قیدیوںکی رہائی کیلئے کوئی معاہدہ نہیں ہورہا،ایسا جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہےاور قیدیوں کواپنی شرائط پر ہی رہا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے دو ٹوک موقف میں واضح کیا ہے کہ اپنی شرائط پر ہی اسرائیلی جنگی قیدیوں کو رہا کریں گے،ایسا جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہے ، لیکن فی الحال ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا۔

اسماعیل ہانیہ نے تصدیق کی کہیرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی پیشکش کرنے والے کئی فریقوں نے حماس سے رابطہ کیا ہے۔ ان سب کو حماس کے واضح فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے،ہم اپنی شرائط پر ہی قیدیوں کی ڈیل کریں گے،فی الحال جنگی قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1200 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024