Tuesday, April 29, 2025, 11:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس چیف کی برطرفی کا نیتن یاہو کا حکم معطل کردیا

اسرائیلی سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس چیف کی برطرفی کا نیتن یاہو کا حکم معطل کردیا

سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالت برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر غور کر سکے گی،

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقامی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی برطرفی کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالت برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر غور کر سکے گی، جسے کابینہ نے جمعرات کی رات منظور کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ شین بیٹ کے سربراہ رونن بار پر اعتماد کھو چکے ہیں اور انہیں برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ہفتے یروشلم اور تل ابیب میں ہزاروں افراد نے برطرفی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی، جسے ناقدین نے ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

banner

نیتن یاہو کی یروشلم رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج میں شریک ایک کاروباری شخصیت اوری ارنن نے کہا کہ ’میں اسرائیل کے راستے کے اختتام کو دیکھ رہا ہوں جیسا کہ ہم ماضی میں جانتے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس بات پر بہت تشویش ہے کہ یہ ایک جمہوریت کے طور پر اسرائیل کے آخری دن ہیں۔‘

رونن بار کی برطرفی نیتن یاہو کے حامیوں اور سیکیورٹی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کے درمیان 2 سال سے زائد عرصے سے جاری دشمنی کے بعد دیکھنے میں آئی ہے، جو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی ناکامیوں کی وجہ سے مزید خراب ہو گئی تھی۔

رونن بار جو جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں اہم اسرائیلی مذاکرات کاروں میں سے ایک تھے، پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ وہ تقریباً 18 ماہ میں اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے، اور شن بیٹ کی حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

نیتن یاہو، پارلیمنٹ میں محفوظ اکثریت کے ساتھ اور سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی واپسی سے تقویت پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نیتن یاہو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’کوئی خانہ جنگی نہیں ہوگی، اسرائیل کی ریاست ایک قانونی ریاست ہے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی کہ شین بیٹ کا سربراہ کون ہوگا‘۔

قطر گیٹ کی تحقیقات

رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب نام نہاد ’قطر گیٹ‘ کی تحقیقات پر کئی ماہ سے سخت لڑائی جاری ہے، جس میں نیتن یاہو کے دفتر سے افشا ہونے اور اثر و رسوخ پھیلانے کے الزامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024