109
اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدلیہ کی طاقت کو چیلنج کرنے والے حکومت کے اصلاحاتی اقدام کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 میں سے آٹھ ججوں نے جولائی میں پارلیمنٹ کی ترمیم کے خلاف فیصلہ دیا۔
ترمیم کے مطابق عدلیہ کے پاس حکومتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی طاقت کو سلب کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ اس لیے کیا گیا کیوںکہ (اس ترمیم سے) اسرائیل کی ریاست کی جمہوری نوعیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔‘
اس ترمیم کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی توجیہہ تھی کہ اس کے ذریعے ججوں اور سیاست دانوں کے درمیان طاقت میں توازن قائم ہو گا۔
