Sunday, March 23, 2025, 4:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج غزہ کو تقسیم کرنے والے ’نیٹزاریم کوریڈور‘ سے پسپا

اسرائیلی فوج غزہ کو تقسیم کرنے والے ’نیٹزاریم کوریڈور‘ سے پسپا

اسرائیلی پسپائی کے بعد جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان نقل و حرکت آسان

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے کیے گئے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کو تقسیم کرنے والے ’نیٹزاریم کوریڈور‘ سے مکمل طور پر پسپا ہوگئی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچویں تبادلے میں 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کو تقسیم کرنے والے بفرزون ’نیٹزاریم کوریڈور‘ مکمل طور پر پسپا ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے نیٹزاریم کوریڈور سے بفر زون تک انخلا کا عمل مکمل کر لیا ہ

اسرائیلی انخلا کے بعد جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان نقل و حرکت آسان ہوگئی ہے، بے گھر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کردی ہے۔

banner

غزہ میں جارحیت کے آغاز کے بعد اسرائیل نے اس اہم راہداری پر قبضہ کرکے جنوبی اور شمالی غزہ کو ایک دوسرے سے کاٹ دیا تھا۔

نیٹزاریم کوریڈور ایک ایسا علاقہ ہے جو گزشتہ 15 ماہ میں اسرائیلی فوج کا ایک بڑا اڈہ بن چکا تھا، اب یہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، یہاں کوئی عمارت باقی نہیں ہے، زیادہ تر زرعی زمین کو اسرائیلی فوج نے تباہ و برباد کر دیا ہے۔

غزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کوریڈور سے مکمل انخلا فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام کی جنگ کے مقاصد کی ناکامی کے تسلسل کا اشارہ ہے۔

حماس نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور قیدیوں کے جاری تبادلے سے بینجمن نیتن یاہو کے غزہ میں فتح حاصل کرنے کے ’جھوٹ‘ کی نفی ہوتی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ ایک ایسی سرزمین رہے گی جو اس کے عوام اور اس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں آزاد ہوگی اور قابض حملہ آوروں اور کسی بھی بیرونی قوت کے لیے ممنوع رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024