Thursday, December 5, 2024, 7:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کی شام میں زمینی کارروائی، ‘ایرانی ایجنٹ’ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی شام میں زمینی کارروائی، ‘ایرانی ایجنٹ’ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

علی سلیمان العاصی ایرانی حامی عسکری تنظیموں کے نیٹ ورک کا معاون ہے؛ اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے پڑوسی ملک شام میں زمینی کارروائی کر کے ایک باشندے علی سلیمان العاصی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے حراست میں لینے والا شخص خطے میں ایران کی حامی عسکری تنظیموں کے نیٹ ورک کا معاون ہے۔

فوج کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ علی سلیمان العاصی شام کے جنوبی علاقے صیدا کا مکین ہے۔ فوج کئی ماہ سے اس کی نگرانی کر رہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علی سلیمان شام کی سرحد پر اسرائیل میں شامل کیے گئے پہاڑی علاقے ’گولان ہائٹس‘ پر ایران کے حملوں کے اقدامات میں ملوث تھا۔

banner

اسرائیلی فوج نے اس کارروائی میں حصہ لینے والے بعض اہلکاروں کے جسم پر لگے کیمروں کی ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں۔ ویڈیوز میں نظر آ رہا ہے کہ اسرائیلی اہلکار ایک عمارت میں داخل ہوتے ہیں اور ایک شخص کو حراست میں لے رہے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ علی سلیمان العاصی کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی سلیمان العاصی کو اس لیے حراست میں لیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اسرائیل پر حملوں کو روکا جا سکے۔

شام میں سرکاری طور پر تو اس کارروائی پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

شامی حکومت کے حامی ایک ریڈیو اسٹیشن ’ایف ایم شام‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ موسمِ گرما میں اسرائیلی فوج نے شام کی سر زمین پر جنوبی علاقے میں ایک شخص کو اغوا کرنے کا آپریشن کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024