Monday, December 9, 2024, 5:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری ہلاک

اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری ہلاک

لبنان میں مرنے والے طبی کارکنان کی تعداد 178 ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے جمعرات کی شب سے لے کر جمعے کو علی الصباح تک بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے الضاحیہ کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

حملے سے صرف آدھا گھنٹہ پہلے آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے انتاباہات جاری کیے گئے تھے۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی جہاں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

banner

حکام کے مطابق تازہ حملوں میں 24 گھنٹوں میں 6 میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی مارے گئے۔

گذشتہ ماہ 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 1829 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں

اس طرح 8 اکتوبر 2023 سے اب تک لبنان میں مرنے والے طبی کارکنان کی تعداد 178 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق جمعرات کے روز لبنان اور غزہ کی پٹی میں تقریبا 150 اہداف پر فضائی حملے کیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں حملے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کی قیادت میں مسلح افراد کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے کے جواب میں سامنے آنے والی اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 43 ہزار فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی کا بیشتر حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس میں 10 شہری ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 4 غیر ملکی سمیت 7 افراد ہلاک کردیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024