Saturday, May 17, 2025, 1:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فٹبال گراؤنڈ پرحملہ حزب اللہ کی طرف سے ہوا: جان کربی

اسرائیلی فٹبال گراؤنڈ پرحملہ حزب اللہ کی طرف سے ہوا: جان کربی

ابھی یہ واضح ہونا باقی ہے کہ یہ غلطی سے ہوا یا نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اعلیٰ ذمہ دار نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل کے علاقے مجدل شمس میں فٹبال گراؤنڈ پر ہونے والے میزائل حملے حزب اللہ کی طرف سے کیے گئے تھے۔

امریکی ذمہ دار نے کہا ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسرائیلی بچے حزب اللہ کے میزائل حملے سے مارے گئے۔’ تاہم انہوں نے کہا ‘ابھی یہ واضح ہونا باقی ہے کہ یہ غلطی سے ہوا یا بغیر غلطی کے کیا گیا۔’

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی اس سے پہلے اس حملے کی مذمت کر چکے ہیں جو لبنانی سرحد کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فٹبال گراؤنڈ میں ہلاکتوں کا باعث بنا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیلی سلامتی کے لیے پہلے کی طرح واضح ہیں کہ اسرائیلی سلامتی کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی۔

banner

قومی سلامتی کے ترجمان نے یہ بھی کہا ‘اسرائیل کو کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ امریکہ اسرائیلی سلامتی کے لیے لوہے کی ڈھال بن جائے گا۔ لبنان کی حزب اللہ سمیت جہاں سے بھی اسرائیل کو خطرہ ہوگا۔’

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024