لبان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کردیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان نے ہفتے کو کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ کے علاقے میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون فائر کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم وہاں موجود نہیں تھے اور اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’ہفتے کو لبنان سے ملک میں داخل ہونے والے ایک ڈرون نے وسطی قصبے قیصریہ کو نشانہ ہے جبکہ دو دیگر ڈرونز کو روک دیا گیا‘
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’ڈرون نے قیصریہ کے علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ ’ہفتے کے روز لبنان سے آنے والے ایک ڈرون نے وسطی قصبے میں ’ایک عمارت کو نشانہ بنایا‘ جس کے بعد فوج نے اطلاع دی کہ ایک ڈرون قیصریہ میں ان کی رہائش گاہ کی طرف داغا گیا تھا۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق: ’ایک یو اے وی (بغیر پائلٹ کے ڈرون) کو قیصریہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف داغا گیا۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ اس مقام پر موجود نہیں تھے اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا وہ ان کی رہائش گاہ تھی یا نہیں۔
اسرائیل پر یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اس کی حزب اللہ کے ساتھ لڑائی پچھلے چند ہفتوں میں شدت اختیار کر چکی ہے۔
لبنانی گروپ حزب اللہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید گائیڈڈ میزائل اور دھماکہ خیز ڈرونز استعمال کر کے لڑائی کا نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہا ہے۔