Sunday, March 16, 2025, 5:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل اور حماس، غزہ جنگ بندی پر رضامند

اسرائیل اور حماس، غزہ جنگ بندی پر رضامند

قطری وزیراعظم جنگ کی بندی کے معاہدے سے متعلق پریس کانفرنس متوقع

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کرانے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے طویل مذاکرات کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں حماس کے زیر حراست درجنوں یرغمالوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیل میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کی واپسی کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج چھ ماہ میں جزوی طور پر غزہ سے انخلا کرے گی۔

banner

توقع ہے کہ اس معاہدے پر آنے والے دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

اسرائیل حماس جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں 1200 لوگ مارے گئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں ابھی تک قید 100 یرغمالوں میں سے ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ میں حماس کی وزارت صحت کےعہدہ داروں کے مطابق اسرائیل حماس جنگ میں غزہ میں 46,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت جنگجوؤں اور عام شہریوں میں فرق نہیں کرتی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی تعداد نصف سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024