Thursday, January 23, 2025, 7:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل اور حماس میں مذاکرات بحال

اسرائیل اور حماس میں مذاکرات بحال

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے قطر میں حماس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹز نے کا کہنا ہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نکات شامل ہیں۔

وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023 کو یرغمال بنائے جانے والے اسرائیلی شہریوں کے رشتہ داروں سے گفتگو میں کہا کہ ’یرغمالیوں کو رہا کرانے کی کوششیں جاری ہیں اور خصوصی طور پر اسرائیلی وفد حماس سے مذاکرت کے لیے جمعے کو قطر روانہ ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

banner

ان کا یہ بیان حماس کے مسلح ونگ عزالدین القاسم کی جانب سے اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں الباغ میں قیدیوں کو دکھایا گیا تھا۔

ساڑھے تین منٹ کی ویڈیو جس پر کوئی تاریخ نہیں لکھی گئی، میں 19 سالہ لڑکا عبرانی زبان میں اسرائیلی حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد نوجوان کے رشتہ داروں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے اپیل کی کہ یہ فیصلے کرنے کا وقت ہے جیسے وہاں آپ کے بچے موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت غزہ میں 96 اسرائیلی یرغمالی باقی ہیں، جن میں سے 34 کے بارے میں فوج کا خیال ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مہم چلانے والے گروپ کے ارکان اور ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ’تازہ ویڈیو ایک ناقابل تردید ثبوت ہے کہ یرغمالیوں جو جلد از جلد واپس لایا جائے۔‘

حماس کی جانب سے جمعے کے اواخر میں کہا گیا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کو تیار ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ معاہدے سے لڑائی کا مکمل خاتمہ اور قابض فوج کا انخلا ہو۔

دوسری جانب اسرائیل کی تازہ بمباری سے غزہ میں مزید 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ال غاؤلہ خاندان کے گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے سات بچے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024