Monday, November 4, 2024, 1:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے ایران پر حملے کے لیے ہدف کا تعین کر لیا: امریکی حکام

اسرائیل نے ایران پر حملے کے لیے ہدف کا تعین کر لیا: امریکی حکام

اہداف ایرانی فوجی تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے ہو سکتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کے ممکنہ  ہدف کا تعین کر دیا ہے

امریکی حکام کے بقول اسرائیلی ہداف ایرانی ’فوجی تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے‘ ہو سکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق اس بات کے اشارے نہیں ملے ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا یا کسی کو قتل کرے گا

امریکی حکام کے مطابق اسرائیلیوں نے یہ بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح اور کب کارروائی کرنی ہے۔

banner

بقول حکام امریکہ یہ نہیں جانتا کہ اسرائیل کا ردعمل کب آ سکتا ہے لیکن ان کے مطابق ’اسرائیلی فوج تیار ہے اور حکم ملنے کے بعد کسی بھی وقت جوابی کارروائی کر سکتی ہے۔‘

ایران نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل پر متعدد میزائل داغے تھے جو اس کے مطابق ’اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ تھا۔‘

اس ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا بارہا کہا جا چکا ہے تاہم عالمی رہنماؤں نے ایسی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو خطے میں ایک اور جنگ سے تابیر کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکہ نے ہفتہ 12 اکتوبر کو اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے جواب میں تہران کے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے گذشتہ اتوار کو ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے غزہ یا بیروت کی طرح کی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

این بی سی کے مطابق امریکی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اسرائیل آج جوابی حملہ کرے گا لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے ان کے ساتھ کوئی مخصوص ٹائم لائن شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکام ابھی تک اس پر متفق ہیں یا نہیں۔

تاہم این بی سی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ’یوم کیپور کی تعطیلات کے دوران جوابی حملہ ہو سکتا ہے‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024