Sunday, May 18, 2025, 4:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے ایران پر حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

اسرائیل کے ایران پر حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

دفاعی نظام نے فوجی اہداف پر حملوں کو کامیابی سے روکا؛ ایران

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران پر اسرائیلی حملے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح ہونے والے اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی فوجی ہلاک ہوئے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی اہداف پر اسرائیلی حملوں کا کامیابی سے جواب دیا جب کہ کچھ مقامات پر “محدود نقصان” ہوا۔ ⁣

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ملک کی سلامتی، عوام اور ایران کے مفادات کے تحفظ میں مجرم صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دو فائٹرز کو قربان کر دیا۔”

banner

اسرائیل نے ایران پر ہفتے کی علی الصباح حملے کیے ہیں جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی فوجی تنصبیات پر اسرائیل کے حملے کے بعد اردن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی۔

اردن کے سرکاری میڈیا نے مسلح فورس کے ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے تنازع میں شامل کسی بھی فریق کو اردن کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا آغاز سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ہوا ہے اور خطے میں اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور ایران نواز لبنانی عسکری گروپ حزب اللہ کے درمیان بھی لڑائی جاری ہے۔⁣

سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور تقریباً 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل کی غزہ میں شروع کی کارروائیوں میں غزہ کے صحت حکام کے مطابق اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024