Monday, December 23, 2024, 6:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل اور حزب اللہ کا ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

اسرائیل اور حزب اللہ کا ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ زخیرہ کرنے کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا؛ اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے ایک روز بعد ہی فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ زخیرہ کرنے کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ سرحدی علاقے کی جانب آنے والی مشکوک گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی ہے۔ بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں گاڑیوں کا آنا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری لڑائی کے بعد امریکہ اور فرانس کے تعاون سے فریقین کے درمیان منگل کو جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا جس پر بدھ کی علی الصباح سے عمل درآمد شروع ہوا۔

banner

حزب اللہ کے قانون ساز حسن فدااللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سرحدی علاقوں میں واپس آنے والوں پر حملے کر رہا ہے اور یہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی آج کی جانے والی خلاف ورزی ہے۔

لبنان کی فوج نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کو متعدد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024