Saturday, April 26, 2025, 10:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل حماس تنازع حل کرنے کا مشن، قاہرہ میں عالمی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک

اسرائیل حماس تنازع حل کرنے کا مشن، قاہرہ میں عالمی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک

ہم اپنا وطن ہرگز نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے ملک میں رہیں گے، محمود عباس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری خونی جھڑپوں کی شدت میں کمی کیلئے قاہرہ میں پیس سمٹ ہوا جس میں عرب ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ برطانیہ، روس، یورپ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

قاہرہ میں ہونے والے پیس سمٹ میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی، برطانوی وزیر خارجہ، روسی نائب وزیر خارجہ سمیت عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

پیس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم اپنا وطن ہرگز نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے ملک میں رہیں گے، اسرائیل فلسطین میں مظالم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔

سمٹ کے میزبان مصری صدر عبدالفتاح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنماؤں کو دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ سب مل کر غزہ میں انسانی تباہی کے خاتمے اور اسرائیل، فلسطین کے درمیان امن کے راستے کو بحال کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

banner

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے تقریر کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس تنازع کا حل جنگ نہیں ہے، بات چیت کے تحت مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024