Friday, April 18, 2025, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، مزید درجنوں فلسطینی ہلاک

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، مزید درجنوں فلسطینی ہلاک

اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے صحافی حسام شبات بھی ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں روز بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔

بمباری کے نتیجے میں مزید 7 بچوں سمیت کم از کم 23 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

وسطی غزہ کے بریج کیمپ میں ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد نشانہ بنے، حملے سے لگنے والی آگ کئی گھنٹوں تک جلتی رہی

اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ میں آدھی رات کو شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔

banner

غزہ میں اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے صحافی حسام شبات بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 208 صحافی شہید ہوچکے ہیں، ان میں الجزیرہ کے 7 صحافی بھی شامل ہیں۔

31 جولائی 2024 کو الجزیرہ کے صحافی اسمٰعیل الغول اور رامی الرفی غزہ شہر کے مغرب میں واقع شتی پناہ گزین کیمپ میں رپورٹنگ کے دوران ہلاک ہوئے

15 دسمبر 2024 کو اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے بازار میں فلسطینی شہری دفاع کی چوکی پر فضائی حملے میں فوٹو جرنلسٹ احمد بکر اللوح کو نشانہ بنایا۔

7 جنوری 2024 کو صحافی اور الجزیرہ کے غزہ بیورو چیف وائل دہدوح کے سب سے بڑے بیٹے حمزہ دہدوح غزہ کے علاقے خان یونس کے مغربی حصے میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

14 دسمبر 2023 کو الجزیرہ کے صحافی سمیر ابوداقہ کو خان یونس کے فرحانہ اسکول میں رپورٹنگ کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے 9 ارکان مسلسل تیسرے روز بھی لاپتہ ہیں، کیونکہ وہ جنوبی غزہ کے رفح شہر میں امدادی مشن سے تاحال واپس نہیں پہنچ سکے۔

پی آر سی ایس کے مطابق ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد امدادی عملہ اتوار کے روز رفح کے مضافاتی علاقے الحشاشین کی جانب روانہ ہوا لیکن اسرائیلی افواج نے ان کا محاصرہ کر لیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے ان تک پہنچنے کی کوششوں میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ میں کم از کم 50 ہزار 82 فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 408 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024