Wednesday, December 3, 2025, 1:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل مقدمہ ہار گیا، واٹس ایپ کے حق میں اہم عدالتی فیصلہ

اسرائیل مقدمہ ہار گیا، واٹس ایپ کے حق میں اہم عدالتی فیصلہ

پیگاسس اور دیگر اسپائی ویئر پروڈکٹس کے کوڈ واٹس ایپ کو دینے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے پیگاسس سمیت جاسوسی کے لیے سائبر ہتھیار بنانے والی کمپنی این ایس او کو حکم دیا ہے کہ وہ پیگاسس اور دیگر اسپائی ویئر پروڈکٹس کے کوڈ واٹس ایپ کو دے۔

جج فیلس ہیملٹن کا یہ فیصلہ میٹا کی ملکیت والی کمیونیکیشن ایپ واٹس ایپ کے لیے ایک بڑی قانونی فتح ہے جو 2019 سے این ایس او کے خلاف ایک مقدمہ میں الجھی ہوئی ہے۔

اس نے الزام لگایا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے اسپائی ویئر کو دو ہفتوں میں 14 سو واٹس ایپ صارفین کے خلاف استعمال کیا گیا۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ ’حالیہ عدالتی فیصلہ صارفین کو غیر قانونی حملوں سے بچانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسپائی ویئر کمپنیوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ پکڑے جا سکتے ہیں اور وہ قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘

banner

یاد رہے کہ پیگاسس سافٹ ویئر کسی بھی موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے، فون کالز، ای میلز، تصاویر، مقام کی معلومات اور انکرپٹڈ پیغامات تک بغیر کسی صارف کے علم کے غیر محدود رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

این ایس او اپنے سپائی ویئر کو دنیا بھر کے سرکاری کلائنٹس کو فروخت کرتی ہے، گذشتہ برسوں کی تحقیقی اور میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ، روانڈا، انڈیا اور ہنگری نے اس ٹیکنالوجی کو مخالفین اور صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے دیگر ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024