Friday, February 7, 2025, 8:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے لاکھوں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا

اسرائیل نے لاکھوں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا

حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے: اسرائیلی وزیر اعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رکاوٹ کھڑی کر کے اتوار کو لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو علاقے کے شمالی حصے میں واپس جانے سے روک دیا۔

شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ ’دسیوں ہزار بے گھر افراد نتزارم راہداری کے قریب شمالی غزہ پٹی میں واپسی کے انتظار میں ہیں، لیکن اسرائیل نے انہیں قیدیوں کی رہائی کے تنازعے کی وجہ سے آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے۔‘

حماس کے زیر انتظام غزہ میں حکومتی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل، اسماعیل الثوابتہ نے بھی تصدیق کی کہ ہزاروں افراد چوک میں انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے شمالی غزہ واپس جانے کے خواہش مند افراد کی مجموعی تعداد ’چھ لاکھ 15 ہزار سے ساڑھے چھ لاکھ کے درمیان‘ بتائی۔

banner

نتزارم راہداری سات کلومیٹر (4.3 میل) طویل زمین کا ٹکڑا ہے جسے اسرائیل نے عسکری علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ راہداری غزہ کو اسرائیلی سرحد سے بحیرہ روم تک تقسیم کرتا ہے۔ یہ رہداری شمالی غزہ کو باقی علاقے سے کاٹ دیتی ہے۔

فائر بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو بے گھر فلسطینیوں کو یہ راہداری عبور کرنے اور گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینی تھی۔ حماس کے حکام نے کہا تھا کہ یہ عمل ہفتے کو شروع ہو گا۔

اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ ہفتے کو اسرائیلی خاتون قیدی اربیل یہود کو رہا نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اربیل یہود، جو ایک عام شہری خاتون ہیں، کو رہا کیا جانا تھا۔

یہ رہائی فائر بندی معاہدے کے تحت دوسرے قیدیوں کے تبادلے کا حصہ تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل غزہ کے مکینوں کو شمالی غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا جب تک کہ شہری اربیل یہود کی رہائی کا انتظام نہ ہو جائے۔

حماس ذرائع نے بتایا کہ اربیل یہود ’زندہ اور صحت مند ہیں۔ انہیں ’تیسرے تبادلے کے حصے کے طور پر اگلے ہفتے، یکم فروری کو رہا کیا جائے گا۔‘

اتوار کو حماس نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو شمال میں واپس جانے سے روکنا فائر بندی کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ حماس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قیدی کی رہائی کے لیے تمام ضروری ضمانتیں‘ فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024