Thursday, March 27, 2025, 1:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل پھر ایران پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

اسرائیل پھر ایران پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

اسرائیل فورڈو اور نتنز جوہری تنصیبات پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ممکنہ طور پر آنے والے مہینوں میں ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر 2025 کے پہلے 6 ماہ کے اندر ایران کی فورڈو اور نتنز جوہری تنصیبات پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس رپورٹ میں 2 ممکنہ حملوں کے آپشنز پر روشنی ڈالی گئی، جس میں امریکی امداد ہو، جس میں فضائی ایندھن بھرنا، انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی شامل ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق یہ اسٹینڈ آف اسٹرائیک (فاصلے سے حملہ) ہوسکتا ہے، اس طرح ممکنہ طور پر اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر رہتے ہوئے ایئر لانچ بیلسٹک میزائل ​​فائر کریں گے۔

banner

اسرائیلی حکومت، سی آئی اے، ڈی آئی اے اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نےواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے بھی انٹیلی جنس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024