Saturday, January 18, 2025, 9:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا القدس ٹی وی کی گاڑی پر حملہ، پانچ صحافی جان سے گئے

اسرائیل کا القدس ٹی وی کی گاڑی پر حملہ، پانچ صحافی جان سے گئے

اسرائیلی میزائل نے چینل کے نشریاتی ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ میں کھڑا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی ٹی وی چینل ’القدس ٹوڈے‘ نے جمعرات کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چینل کی ایک گاڑی پر اسرائیل کے حملے میں اس کے پانچ ارکان کی اموات ہوئی ہیں۔

میزائل نے نشریاتی ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ میں کھڑا تھا۔

چینل کے پانچ ملازمین کی شناخت فیصل ابو القمسان، ایمن الجادی، ابراہیم الشیخ خلیل، فادی حسونا اور محمد اللادا کے طور پر کی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ’اپنا صحافتی اور انسانی فریضہ انجام دیتے ہوئے‘ مارے گئے۔

banner

یان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم اپنے مزاحمتی میڈیا پیغام کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اس نے رات گئے نصیرات کے علاقے میں اسلامک جہاد کے دہشت گرد سیل کی ایک گاڑی پر حملہ کیا۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’حملے سے قبل متعدد ایسے اقدامات کیے گئے جن سے شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ان اقدامات میں ہدف کی نوعیت کے لحاظ سے گولہ بارود استعمال کیا گیا، فضائی نگرانی اور اضافی انٹیلی جنس کے اقدامت بھی شامل رہے۔‘

نصیرات میں حملے کے عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیارے کی جانب سے داغے گئے میزائل نے العودا ہسپتال کے باہر کھڑی براڈکاسٹ گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی اور اندر موجود افراد جان سے چلے گئے۔

فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے 190 سے زائد صحافی جان سے جا چکے ہیں اور کم از کم 400 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 1208 افراد مارے گئے تھے۔

جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں غزہ میں 45 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ اقوام متحدہ ان اعدادو شمار کو قابل اعتماد سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024