Tuesday, April 22, 2025, 10:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس کے استعمال کی اطلاعات، وائٹ ہاؤس کا اظہارتشویش

اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس کے استعمال کی اطلاعات، وائٹ ہاؤس کا اظہارتشویش

واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، جان کربی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر میں جنوبی لبنان پر حملوں کے دوران امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ سفید فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اخبار کی جانب سے گولہ بارود کے ٹکڑوں اور جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے ، واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

جان کربی نے مزید کہا کہ امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔

banner

امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، ہم دوسرا محاذ اور لڑائی کی توسیع نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024