Tuesday, July 1, 2025, 2:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی شمالی غزہ کے 14 علاقوں سے انخلاء کی وارننگ

اسرائیل کی شمالی غزہ کے 14 علاقوں سے انخلاء کی وارننگ

’فوج آپ کے علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے؛

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاحیا اور جبالیا سمیت 14 علاقوں سے انخلا کی وارننگ جاری کردی ہے۔

فوج نے عربی زبان میں جاری ایک بیان میں رہائشیوں کو بتایا کہ ’فوج آپ کے علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے، کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں وہاں اپنی سرگرمیاں اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

اسی طرح کی ایک وارننگ بدھ کی شام کو شمالی غزہ کے بعض علاقوں کے لیے جاری کی گئی تھی، جسے فوج نے راکٹ حملوں کے جواب میں قرار دیا۔

فوج نے کہا کہ ’ایک میزائل جو شمالی غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف آتا ہوا دیکھا گیا، اسے فضائیہ نے مار گرایا۔‘

banner

بعد ازاں فوج نے شمالی غزہ سے مزید تین راکٹ داغے جانے کی اطلاع دی، لیکن کہا کہ وہ تمام میزائل فلسطینی علاقے کے اندر ہی گر گئے۔

اسرائیل نے حالیہ دنوں میں غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جسے وہ حماس کو ختم کرنے کی نئی کوشش قرار دیتا ہے۔

غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے مطابق، جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد مارے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024