Saturday, January 18, 2025, 7:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے لبنان کو سیزفائر معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے لبنان کو سیزفائر معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی

حزب اللہ کی اسرائیل کو لبنانی علاقے خالی کرنے کی وارننگ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا وہ معاہدہ ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ معاہدے کے رو سے ضروری ہے کہ لبنانی فوج بفر زون میں حزب اللہ کے بنائے گئے انفراسٹرکچر کو بھی ختم کرے۔

ان کے مطابق یہ ایسا اقدام ہے جو ابھی تک نظر نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پوری نہیں کی جاتیں تو معاہدہ باقی نہیں رہے گا اور اسرائیل اپنے طور پر اقدام کرنے پر مجبور ہو گا تاکہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں رہنے والوں کی محفوظ طریقے سے واپسی ہو سکے۔

banner

حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے ہفتے کے روز دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے کے آخر تک اسرائیلی فوج نے علاقہ نہیں چھوڑا، تو ہمارے جنگجو اس پر حملے کر سکتے ہیں۔

سیز فائر کے پہلے مرحلے میں حزب اللہ کو اپنے جنگجو، ہتھیار اور دوسرا سامان لبنان کے جنوبی بارڈر سے دور لے جانا ہے جو کہ دریائے لیطانی کے شمال کی طرف واقع ہے۔

اسی طرح لبنان کے جنوبی علاقے پر حملے کرنے والے اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ 60 روز کے اندر علاقے سے اپنی افواج نکال لے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024