Friday, May 23, 2025, 11:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے مشرق وسطی کے تین ملکوں یمن، شام اور لبنان پر فضائی حملے

اسرائیل کے مشرق وسطی کے تین ملکوں یمن، شام اور لبنان پر فضائی حملے

اسرائلی بمباری سے یمن کی حدیدہ بندرگاہ تباہ

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن میں 30 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا جس سے وہ مکمل تباہ ہوگئی۔

اسرائیلی بیان کے مطابق اس نے یمنی شہر بجل میں سیمنٹ فیکٹری پر بھی بمباری کی۔

حملوں میں اب تک دو افراد کے ہلاک اور چالیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شام اور لبنان میں بھی مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیل نے یمن میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

banner

ایک اسرائیلی عہدیدار نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریباً 48 سے 50 بم گرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس بمباری سے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ بندرگاہ کو بہت سخت ضرب لگائی گئی ہے۔ وہاں حوثیوں کی ایک اہم فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے حدیدہ کی بندرگاہ اور بجل فیکٹری کو 20 لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے بتایاکہ ہماری افواج نے یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں ان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہم نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں حوثیوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ محافظہ کے مشرق میں واقع ”باجیل“ سیمنٹ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح راکٹ حملہ کیا تھا۔

میزائل ایئرپورٹ کی حدود کے اندر گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی گھنٹوں تک فضائی آپریشن بھی معطل رہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024