Tuesday, November 12, 2024, 5:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے ایک دن میں لبنان پر 11سو حملے ، 492 افراد ہلاک

اسرائیل کے ایک دن میں لبنان پر 11سو حملے ، 492 افراد ہلاک

حزب اللہ کا رافیل کمپنی کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک دن میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی۔

پیر کے روز لبنانی سرزمین پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ اسرائیلی حملے دیکھے گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 1ہزار 100 اہداف پر بمباری کی ہے۔

فوج نے کہا کہ حملوں میں عمارتوں، گاڑیوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ ان مقامات پر میزائل، لانچرز اور ڈرونز رکھے گئے تھے جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔

banner

لبنانی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پیر کے روز دن پر حملوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 492 اور زخمیوں کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے دوران ریسکیو ورکرز، خواتین اور 35 بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے اپنے سویلین ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوب سے نکل جائیں۔

دوسری جانب لبنان کی سرحد سے مغربی الجلیل کی جانب میزائل داغے گئے۔ صفد اور طبریاس کے مضافات میں بھی راکٹ باری کی گئی۔شمالی الجلیل میں مختلف مقامات پر ایک فیکٹری اور چار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میزائلوں کے ٹکڑوں سے پانچ اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے درجنوں میزائلوں سے حیفا کے شمال میں رافیل کمپنی کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024