Sunday, May 11, 2025, 3:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو ، ایمرجنسی نافذ

اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو ، ایمرجنسی نافذ

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر اسرائیل میں قومی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسرائیل کی تاریخ میں لگنے والی اب تک کی سب سے بڑی آگ ہوسکتی ہے، حکام کے مطابق آگ صبح ساڑھے 9 بجے لگی جو تیز ہوا کے باعث پھیلتی چلی گئی۔

فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

banner

تاہم آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو سروسز نے اب تک 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے جن میں سے 12 کو اسپتال لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں آج ہلاک فوجیوں کی یاد میں قومی دن منایا جارہا تھا جبکہ آگ لگنے کے بعدکل ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024