114
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوب مغربی شام میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیل کی جانب سے شامی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 8 شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوب مغربی شام میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے گئے تھے جس کے رد عمل میں اس کے جیٹ طیاروں نے بدھ کی صبح شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر لانچروں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں حزب اللہ کے دو اہلکار مارے گئے۔
