پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن میں واقع اتوار بازار میں آگ بھڑگ اٹھنے سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے
آتشزدگی سے 625 دکانوں کو نقصان پہنچا
بدھ کو دن کے 11بجے کے قریب سیکٹر ایچ 9 میں واقع اتوار بازار میں آگ لگی، جس نے کئی اسٹالز کو لپیٹ میں لے لیا۔
گارمنٹ سیکشن میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کراکری اور برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ نے جوتوں اور کراکری سیکشن کو بھی خاکستر کردیا۔
واضح رہے کہ 2022 کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد کے بازارمیں بڑی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، آگ بجھانے کے عمل میں سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ ، نیوی ، ائیرفورس اور راولپنڈی کے ایک درجن سے زائد فائربرگیڈ نے حصہ لیا۔
ابتداء میں اسلام آباد انتظامیہ کے تین فائرٹینڈرز پہنچے تاہم شدت دیکھنے پر دس گاڑیاں پہنچیں ساتھ ہی پاک نیوی، ائیر فورس اورراولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔
اسٹال ہولڈر نے شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی۔ اسٹال ہولڈرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ یہاں آگ ہر بار بدھ ہی کو لگتی جب یہ بند ہوتا ہے۔