Monday, June 9, 2025, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایپل کا راج قائم

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایپل کا راج قائم

ایپل، اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد سام سنگ سے آگے نکل گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایپل نے اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرلیا ہے۔ ایپل اپنے کامیاب ماڈلز کے ذریعے سام سنگ سے آگے نکل گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعداد و شمارکے مطابق دنیا میں گزشتہ سال جو اسمارٹ فونز فروخت ہوئے ان میں سب سے زیادہ ایپل کے اسمارٹ فونز تھے جس کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔

گزشتہ سال فروخت ہونے والے سام سنگ کے اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو دنیا بھر میں سام سنگ کے 19.4 فیصد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔ اس طرح ایپل اپنے کامیاب ماڈلز کے ذریعے سام سنگ سے آگے نکل گیا۔

آئی ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال 2023 میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین فیصد کم ہیں۔

banner

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسمارٹ فون بنانے والی پانچ بڑی کمپنیوں کی فہرست میں ایپل اور سام سنگ کے علاوہ تین کمپنیاں شاؤمی، اوپو اور ٹرانشن ہیں، اور یہ چین کی کمپنیاں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024