Friday, March 13, 2026, 1:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسٹٹگارٹ اوپن: آئیگا سویٹیک اورایماراڈو کانو نے ویمنز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

اسٹٹگارٹ اوپن: آئیگا سویٹیک اورایماراڈو کانو نے ویمنز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔

پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک اور برطانوی ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

واتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں برطانیہ کی ایماراڈو کانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

banner

برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024