59
اسپیس ایکس کمپنی امریکا کیلئے خفیہ ایجنسی کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنائے گی ۔
خبرایجنسی کے مطابق خفیہ معاہدے کے تحت بنایا جانے والا یہ سیٹلائٹ نیٹ ورک اسپیس ایکس کا اسٹار شیلڈ بزنس یونٹ بنا رہا ہے۔
2021 میں اسٹار شیلڈ بزنس یونٹ کا جاسوس سیٹلائٹ کا انتظام کرنے والی خفیہ ایجنسی نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے ساتھ 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔
جاسوس سیٹلائٹس سے دنیا میں تقریباً کہیں بھی زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کی مسلسل منظر کشی کی جاسکے گی جس سے انٹیلی جنس اور فوجی کارروائیوں میں مدد ملے گی۔