Thursday, December 26, 2024, 3:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین میں سیلاب سے تباہی، 158 ہلاکتیں، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

اسپین میں سیلاب سے تباہی، 158 ہلاکتیں، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین میں ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے باعث ملک کے مشرقی صوبے ویلنشیا اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی

مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیا ہے۔

banner

مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سپین میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً تمام اموات اسپین میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے ویلنسیا میں ہوئی ہیں۔

اسپین کے صدر نے فوج پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کی تقسیم اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے ملبے کو ہٹانے میں اپنی خدمات فراہم کریں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سینکڑوں فوجی بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

متاثرہ علاقے کا اسپین کے دیگر شہروں سے رابطہ محدود اور بعض مقامات پر تو کٹ چُکا ہے۔

ہسپانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ تجارتی علاقوں میں لوٹ مار کے بھی واقعات سامنے آرہے ہیں اور ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے اب تک 39 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024