104
یورو کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اششٹٹ گارڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔
میچ کے 51 ویں منٹ میں ڈینی المو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلائی۔
جرمنی کی ٹیم نے مخالف پر کئی حملے کئے، مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل فلورین ورٹز نے جرمنی کی جانب سے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 15 ،15 منٹ کے دو ہاف دیئے گئے۔
اسپین نے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل مائیکل مرنو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے جرمنی برابر نہ کرسکی۔
یوں اسپین نے مقابلہ دو ایک سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
