Friday, February 7, 2025, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسکوئڈ گیم کے تیسرے اور آخری سیزن کی ریلیز کا اعلان

اسکوئڈ گیم کے تیسرے اور آخری سیزن کی ریلیز کا اعلان

اسکوئڈ گیم کو 2021 میں دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

معروف کورین سیریز ‘اسکوئڈ گیم’ کے تیسرے اور آخری سیزن کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ‘نیکسٹ آن نیٹ فلکس’ کے ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں نیٹ فلکس پر آنے والے شوز کا اعلان کیا گیا۔

ایونٹ میں اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا بھی اعلان کیا گیا جو رواں برس 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

رواں برس جون میں سیریز کا تیسرا اور آخری سیزن ریلیز ہوگا۔ سیریز کے تیسرے سیزن کے پوسٹر پر لکھا ہوا کہ ‘آخری گیم کے لیے تیار رہیں۔’

banner

رپورٹ کے مطابق ڈرامہ، تھرل اور ایکشن سے بھرپور سیریز اسکوئڈ گیم کو 2021 میں دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔

ریلیز ہونے کے ایک مہینے کے اندر ہی یہ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی۔

اسکوئڈ گیم کے سیزن ون کو ایمی ایوارڈ کے لیے 17 نامزدگیاں ملی تھیں۔

سیریز کی کہانی ایک جان لیوا کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں تمام مقروض افراد حصہ لیتے ہیں۔ تاکہ وہ کھیل سے جیتنے والی رقم سے اپنا قرضہ اتار سکیں۔

چھبیس دسمبر 2024 کو اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن ریلیز ہوا تھا۔ دوسرا سیزن سات قسطوں پر مشتمل تھا اور اسے بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024