Wednesday, July 30, 2025, 1:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب کی گرفتاری کا حکم

اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب کی گرفتاری کا حکم

لاہور کی عدالت نے مریم اورنگزیب ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کیا تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024