Saturday, June 21, 2025, 3:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار

کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میں اظہرالاسلام کی فوری رہائی کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی اعلیٰ عدالت نے ملک کی سرکردہ دینی سیاسی تحریک جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس سید رفاعت احمد کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے اپنے پچھلے فیصلے کو منسوخ کر دیا اور کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میں اظہرالاسلام کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

اظہر الاسلام کے وکیل محمد ششیر منیر نے کہا کہ اس فیصلے سے انصاف بحال ہوا ہے، انہوں نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچائی سامنے آ گئی ہے اور جماعت اسلامی کے رہنما کو انصاف مل گیا ہے۔

ششیر منیر کے مطابق عدالت نے پچھلے فیصلے کو انصاف کے نام پر سچائی کا مذاق قرار دیا اور کہا کہ سابقہ فیصلہ شواہد اور گواہوں کا جائزہ لیے بغیر سنایا گیا تھا، عدالت نے فروری میں اظہر الاسلام کو نئی اپیل دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔

banner

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر رہنما اظہر الاسلام کو 2014 میں ڈھاکہ میں قائم انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے سزائے موت سنائی تھی۔

معزول وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یہ ٹریبونل 2009 میں جنگی جرائم کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قائم کیا تھا، شیخ حسینہ کو گزشتہ سال طلبہ تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے جماعت اسلامی اور مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے کئی سینئر رہنماؤں کو سزائیں سنائیں، جن میں سے 6 کو پھانسی دی گئی، اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں طویل عرصے سے اس عمل کو سیاسی انتقام اور عدالتی تقاضوں سے عاری قرار دیتے رہے ہیں۔

اظہر الاسلام کو 1971 کی جنگ کے دوران شمالی رنگپور میں مبینہ طور پر کیے گئے قتل، نسل کشی اور دیگر جرائم کے الزامات پر دسمبر 2014 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024