15
جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد مقامی آبادیوں سے لوگ اور پولیس اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پھنسے افراد کی مدد کیلئے پہنچے جس کے بعد دوسری لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔
حکام کے مطابق دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں جائے حادثہ پر مدد کیلئےپہنچنے والے کئی افراد دب گئے تھے، اب تک 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔