Thursday, December 26, 2024, 4:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں قتل کے مجرم کو سرِ عام سزائے موت

افغانستان میں قتل کے مجرم کو سرِ عام سزائے موت

سزا قصاص کے اسلامی اصول کے تحت دی گئی ؛ طالبان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں ایک مبینہ قاتل کو سرِ عام سزائے موت دی ہے۔

طالبان کے مطابق یہ سزا قصاص کے اسلامی اصول کے تحت دی گئی ہے۔

طالبان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ سزا صوبۂ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق گردیز میں ہزاروں افراد کے سامنے متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے ‘مجرم’ کو سینے میں تین گولیاں ماریں۔

banner

سزا پانے والے شخص کی شناخت محمد ایاز اسد کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر طالبان سیکیورٹی فورس کے رکن کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

طالبان حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قصاص کا حکم جاری اور اسے منظور کرنے سے قبل اسلامی امارات کی تین مرحلوں پر مشتمل فوجی عدالت نے اس کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اس کی جانچ کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024